برطانوی نژاد ایرانی صحافی اور سی این این کی میزبان کرسٹین امان پور نے کہا ہیکہ دہائیوں سے نیتن یاہو ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ اپنے ایک تبصر ے می کرسٹین امان نے کہا کہ نیتن یاہو کو کبھی بھی ڈپلومیسی پریقین نہیں تھا اور وہ دہائیوں سے ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ ان تمام بڑے خارجہ پالیسی معاملات میں ناکام ہوگئے ہیں جنہیں حل کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا تھا اور صدر ٹرمپ کے علاوہ کسی نے نیتن یاہو کو ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دی۔ امان پور نے مزید کہا کہ ایران پر اعتماد تھا کہ امریکا سے اتوار کو نیوکلیئر معاملے پر ڈیل ہوجائے گی، ایسا نہیں ہوتا کہ آپ مذاکرات کیلئے 60 دن دیں اور 61 ویں روز حملہ کردیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی