اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے فضائی دفاع میں جو مدد امریکا فراہم کر رہا ہے، اس پر ہم صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان باقاعدگی سے بات چیت ہوتی رہی ہے جب کہ گزشتہ رات ہی سچویشن روم میں میٹنگ کے بعد امریکی صدر سے انتہائی گرمجوشی سے گفتگو ہوئی تھی۔اپنے ویڈیو پیغام میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ میں ٹرمپ کا حمایت پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل آیت اللہ خامنہ ای کے نظام پر شدید ضرب لگا رہا ہے اور ایران کے جوہری تنصیبات، میزائلوں اور طاقت کی علامتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی