i بین اقوامی

نیتن یاہوکی رفح پرحملے کی تیاری، یورپی یونین کی جانب سے تحفظات کا اظہارتازترین

February 10, 2024

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر حملے کے اسرائیلی منصوبے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا جو جنگ سے بے گھر ہونے والوں کی آخری پناہ گاہ ہے۔ عرب میڈیاکے مطابق بوریل نے اپنی پوسٹ میں اسرائیل کے ممکنہ حملے کے تباہ کن اثرات میں سے خبردار کیا، انہوں نے نشاندہی کی کہ 1.4 ملین فلسطینی اس وقت رفح میں ہیں جہاں جانے کےیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے اور مشکل حالات کا سامنا ہے۔عرب میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز اپنی فوج کو حکم دیا کہ وہ رفح سے شہریوں کو نکالنے کے لیے "منصوبہ تیار کریں" جس میں امریکہ اور اقوام متحدہ کو اس شہر پر ممکنہ اسرائیلی حملے کا خدشہ ہے جو جنگ سے بے گھر ہونے والوں کے لیے آخری پناہ گاہ ہے۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے چار ماہ سے زائد عرصے کے بعد توجہ مصر کی سرحد کے قریب واقع رفح کی طرف مبذول ہو رہی ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں جو تباہی اور لڑائیوں سے بھاگ کر یہاں جمع ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اس تناظر میں اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی نے چند روز قبل فوجی آپریشن کو جاری رکھنے پر بات چیت کی اور دورانِ گفتگو دونوں کے درمیان نیتن یاہو کی جانب سے رفح کی طرف پیش قدمی کے لیے جاری کردہ ہدایات پر تنازع بھی کھڑا ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی