i بین اقوامی

نکاح کیس،بھارتی عدالت بھی قرآن پاک میں موجود اللہ کا حکم ماننے پر مجبور،عدالتی فیصلے میں قرآن کریم کی آیت کا حوالہتازترین

May 15, 2025

بھارتی عدالت بھی قرآن پاک میں بیان کئے گئے حکمِ الہی کو ماننے پر مجبور ہوگئی ۔بھارت کی الہ آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ ایک مسلمان مرد شریعت کے مطابق ایک سے زیادہ نکاح کر سکتا ہے بشرطیکہ وہ اپنی تمام بیویوں کے ساتھ مساوی سلوک کرے۔ عدالت نے واضح کیا کہ قرآن مجید نے مخصوص حالات میں چار شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن بعض مرد اس اجازت کو ذاتی مفاد کے لیے غلط استعمال کرتے ہیں۔خیال رہے کہ قرآن مجید کی سور النسا (آیت 3 )میں ارشاد کیا گیا ہے: پس ان عورتوں سے نکاح کرو جو تمہیں اچھی لگیں، دو، تین، یا چار۔ لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ انصاف نہ کر سکو گے تو پھر ایک ہی (پر اکتفا کرو)۔ جسٹس ارون کمار سنگھ دیسوال کی سنگل بینچ نے یہ ریمارکس اس وقت دئیے جب وہ فرخان نامی شخص کے خلاف چارج شیٹ، نوٹس اور سماعت کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کر رہے تھے۔یہ کیس 2020 کا ہے جب ایک خاتون نے فرخان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ اس نے پہلے سے شادی شدہ ہونے کے باوجود اسے دھوکے سے نکاح میں لیا۔

خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ شادی کے دوران فرخان نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس شکایت کے بعد مرادآباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور فرخان سمیت تین افراد کے خلاف سمن جاری کیے گئے۔ فرخان کے وکیل نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ خاتون نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ فرخان کے ساتھ تعلق میں تھی اور بعد میں شادی کی۔ وکیل نے یہ بھی دلیل دی کہ چونکہ مسلمان مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت ہے اس لیے تعزایراتِ ہند کی (دفعہ 494 دوسری شادی کرنا جب پہلی شادی قائم ہو) کا اطلاق نہیں ہوتا۔جسٹس دیسوال نے اپنے فیصلے میں یونیفارم سول کوڈ (UCC) کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فرخان کا عمل جرم کے زمرے میں نہیں آتا کیونکہ اسلامی شریعت مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد شادیوں کی اجازت کے پیچھے ایک تاریخی پس منظر ہے اور نکاح و طلاق سے متعلق تمام معاملات شریعت ایکٹ 1937 کے تحت حل ہونے چاہئیں۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے 18 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ فرخان کی دوسری شادی جائز ہے کیونکہ دونوں خواتین مسلمان ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی