i بین اقوامی

نمکین کھانوں کے بعد شدید پیاس کیوں لگتی ہے؟ سائنس نے وجہ بتا دیتازترین

July 29, 2025

آپ چٹ پٹی چاٹ، چپس یا چائنیز نوڈلز کھاتے ہیں کہ اچانک بہت زیادہ پیاس لگنے لگتی ہے۔ آپ پانی پیتے ہیں لیکن پھر بھی پیاس مکمل نہیں بجھتی۔یہ تجربہ آپ نے کئی بار کیا ہوگا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نمکین کھانے کے بعد ہمیں اتنی پیاس کیوں لگتی ہے؟ اس کا تعلق ہمارے جسم کے اندر پانی اور نمک کے توازن سے ہے۔نمک یا سوڈیم ہماری صحت کے لیے ضروری ہے، مگر تھوڑی مقدار میں۔ یہ کئی جسمانی افعال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ہمارے پٹھوں کو حرکت دینے، اعصاب کے سگنل بھیجنے اور جسم میں پانی کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، روزانہ تقریبا ایک چائے کا چمچ نمک کافی ہے۔ لیکن جب ہم ضرورت سے زیادہ نمک لیتے ہیں، تو جسم ہمیں زیادہ پانی مانگنے کا سگنل دیتا ہے۔جب ہم بہت زیادہ نمک کھاتے ہیں تو خون میں سوڈیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو ہمارے خلیوں سے پانی نکال کر خون میں لے آتا ہے۔ اس سے جسم کو پانی کی کمی محسوس ہوتی ہے اور دماغ ہمیں پیاس کا سگنل بھیجتا ہے تاکہ ہم زیادہ پانی پی سکیں۔حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ جب نمک زیادہ ہو تو جسم یوریا نامی ایک خاص مادہ بناتا ہے جو پانی کو جسم میں روکنے میں مدد دیتا ہے۔

یوریا بنانے کے لیے جسم کو توانائی لگتی ہے، اس لیے کبھی کبھی نمکین کھانے کے بعد بھوک بھی بڑھ جاتی ہے۔جرمن تحقیق کاروں نے ایک طویل عرصے تک تحقیق کی، جس میں مریخ کی مشن کی نقل کرتے ہوئے نمک کے اثرات کو جانچا گیا۔ انہوں نے دیکھا کہ زیادہ نمک کھانے کے باوجود لوگ زیادہ پانی نہیں پیتے بلکہ تھوڑا کم پیتے ہیں۔ جسم نے پانی کو اندرونی طور پر پیدا کرنا شروع کر دیا۔ یہ عمل جگر، پٹھوں اور گردوں کے باہمی کام سے ممکن ہوا، جہاں یوریا پانی کو روکنے اور اضافی نمک کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔دماغ کا ایک حصہ، ہائپوتھیلمس، جسم میں پانی کی مقدار کو مانیٹر کرتا ہے۔ جب خون میں نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، تو یہ حصہ پیاس کا احساس دلاتا ہے تاکہ آپ پانی پی سکیں۔پانی کو دن بھر تھوڑا تھوڑا پیتے رہیں، صرف جب پیاس لگے تب نہ پئیں۔نمکین کھانوں کے ساتھ کھیرے، تربوز اور ٹماٹر جیسے پانی والے پھل اور سبزیاں کھائیں۔پیکجڈ اسنیکس کم کھائیں کیونکہ ان میں نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔کھانے میں نمک کم اور قدرتی مصالحے کا استعمال زیادہ کریں۔میٹھے اور کیفینیٹڈ مشروبات کم پئیں کیونکہ یہ جسم سے پانی نکال دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی