i بین اقوامی

وائٹ ہائوس کی میزبانی میں افطار پارٹی، بائیڈن کی اسرائیل پالیسی پر احتجاجتازترین

April 04, 2024

وائٹ ہائوس میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تاہم صدر جوبائیڈن کی اسرائیل-غزہ جنگ کی پالیسی پر احتجاج کیا گیا اور مسلمان برادری کی تشویش اجاگر کی گئی۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے افطار ڈنر سے قبل اپنی انتظامیہ میں شامل سینئر مسلمان عہدیداروں کے ہمراہ مسلمان رہنمائوں سے ملاقات کی، جہاں خاتون اول جل بائیڈن، نائب صدر کاملا ہیرس اور ان کے شوہر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ثائر احمد نے بتایا کہ انہوں نے ملاقات مکمل ہونے سے قبل ہی واک آئوٹ کیا تھا، ڈاکٹر ثائر احمد نے کم از کم 3ہفتے غزہ میں گزارے تھے،انہوں نے کہا کہ اپنی کمیونٹی، ظلم کے شکار افراد اور منظم انداز میں قتل کیے جانے والے افراد کے احترام میں مجھے اس دعوت سے واک آئوٹ کرنے کی ضرورت تھی۔ثائر احمد نے کہا کہ وہ اس افطار میں واحد فلسطینی نژاد امریکی تھی اور بائیڈن کی طرف سے گرم جوشی نہیں تھی اور انہوں نے اتنا کہا کہ وہ جانتے ہیں اور میں واک آئوٹ کرکے باہر آگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی