i بین اقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوے میں قطر کا اہم کردار ہے، امریکی میڈیاتازترین

June 24, 2025

امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے میں قطر نے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے جبکہ کہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کرکے جنگ بندی کا کہا اور بتایا کہ اب مزید جنگ نہیں ہوگی، ایرانی کمزور پڑ چکے ہیں ۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطری رہنماوں کی جانب سے ایران کوجنگ بندی تجاویز دی گئیں جبکہ نائب صدرجے ڈی وینس نے صدرٹرمپ اور قطری رہنمائوں کے ساتھ جنگ بندی کرائی۔ رپورٹ کے مطابق قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اس معاہدے کو طے کروانے میں براہ راست مداخلت کی ۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرنے والے بعض نامعلوم حکام کے مطابق قطر نے اس وقت ثالثی کا کردار ادا کیا جب امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز ایران تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ان حکام کے مطابق قطری وزیر اعظم نے ایرانی حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جو اس وقت خاص طور پر اہمیت اختیار کر گیا جب ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں، بشمول قطر میں موجود اڈے، کو نشانہ بنایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ قطر کی بات چیت کے بعد امریکہ کی تجویز کو سنجیدگی سے زیرِ غور لایا گیا اور جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی