پاک بھارت جھڑپوں کے باعث عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل قیمت کو سہارا مل گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خام تیل قیمت میں 1فیصد تک اضافہ ہوا اور گیس قیمتیں 2فیصد بڑھ گئیں،عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 62ڈالر52سینٹس میں فروخت ہوا،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59ڈالر54سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔گیس3ڈالر55سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی