i بین اقوامی

پاکستان اور بھارت مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہتازترین

July 18, 2025

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے سوال پر جواب میں کہا ہم دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، مسائل کو حل کرنے کیلئے دونوں ممالک براہ راست رابطے میں رہیں۔ٹمی بروس کا کہنا تھاکہ شام کی کشیدہ صورتحال کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کر ینگے، امید کرتے ہیں شام کی صورتحال تک معمول پر آجائے گی، کشیدگی میں ملوث تمام فریقین کو کہتے ہیں تشدد سے پرہیز کریں۔ہم شام میں تشدد کے خاتمے لیے معاملات میں کردارادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی محکمہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شام میں جنگ بندی کیلئے امریکا سفارتی کوششوں میں مصروف ہے، شام میں کشیدگی کی بڑی وجہ دو قبیلوں کی پرانی دشمنی ہے۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا کہ آیا امریکا کی جانب سے اسرائیل کو شام پر حملے کے بعد کسی قسم کی ناراضی کا پیغام بھیجا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی