امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر موجودہ صورت حال کا ذمہ دارانہ حل ڈھونڈنے پر زور دیا ہے۔ برطانوی خبررساںادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک ای میل کے ذریعے دئیے گئے جواب میں بتایا کہ یہ ایک تبدیل ہوتی صورتحال ہے جس میں کسی بھی پیشرفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہم دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطوں میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ مل کر کسی ذمہ دارانہ حل کی طرف بڑھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے اور پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی