i بین اقوامی

پاکستانی بدمعاشوں نے بھاری رشوت دیکر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دئیے، سابق بھارتی جج کا طنزتازترین

May 15, 2025

پاک فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر طنزیہ اور مضحکہ خیز انداز اپنا لیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے لکھا کہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے۔مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید لکھا کہ اِن بدمعاشوں نے ڈیسالٹ کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دئیے جسے جنگ میں چینی ہوائی جہازوں نے مار گرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی