i بین اقوامی

پیوٹن کوپیغام ہے ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں، بائیڈنتازترین

March 08, 2024

امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن کو میرا پیغام ہے کہ ہم ہار نہیں مانیں گے، یوکرین کے مسئلے پرکسی کے سامنے نہیں جھکیں گے،روس نے یوکرین پر حملہ کرکے یورپ اور یورپ سے باہر افراتفری پیدا کی ہے، سیاسی افراتفری کیلئے امریکا میں کسی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، امریکا میں کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دیں گے، امریکی صدرجو بائیڈن نے سٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل کو جنگ بندی کے لئے مذاکرات میں ایک 'سودے بازی' کے طور استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے، انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی مذاکرات میں ثانوی حیثیت کی حامل نہیں ہو سکتی ۔ اسے انسانی جانیں بچانے اور انسانی تحفظ کے لئے ترجیح اول کے طور پر دیکھنا چاہیے، صدر جوبائیڈن نے غزہ پر اسرائیلی حملے کو دل شکن قرار دیتے ہوئے کہاوہ نان سٹاپ بنیادوں پر غزہ کوشاں ہیں جلد سے جلد چھ ہفتوں کے لئے جنگ بندی ہو جائے۔ یہ جنگ بندی انسانی بنیادوں پر ہونی چاہیے تاکہ انسانی بحران اور المیے سے بچا جا سکے۔جو بائیڈن نے اس موقع پر دو ریاستی حل کے حق میں امریکی موقف کو دہرایا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن ہو سکے اور ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہو۔بائیڈن نے کہا کہ جمہوریت کو امریکا اور بیرونی دنیا میں خطرات کا سامنا ہے، جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں لیکن ہم سر نہیں جھکائیں گے ، یوکرین کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے،جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرکے یورپ اور یورپ سے باہر افراتفری پیدا کی ہے، امریکا یوکرین کو ہتھیار دے تو وہ اپنا دفاع کر سکتا ہے،امریکی صدر نے اپنی حکومت کے کارناموں کی تفصیلات بھی بتائیں اور ارکان کانگریس اور اپنے دور اقتدار میں حوصلہ افزائی کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ جب اقتدار ملا تو معیشت تباہی کے دہانے پر تھی، کورونا وبا کا بہادری سے مقابلہ کیا اور معیشت کو مستحکم کیا، تین سال میں ڈیڑھ کروڑ نئی ملازمتیں پیدا کیں،سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ سابق امریکی صدر نے اپنے حامیوں کو جمہوریت پر حملے کیلئے اکسایا، سیاسی افراتفری کیلئے امریکا میں کسی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، امریکا میں کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نیٹو ممالک کا فیملی ممبر ہے جو جمہوری ریاستوں کا اتحاد ہے، سوئیڈن اور فن لینڈ کو نیٹومیں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی