روسی صدر پیوٹن سے ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے مشرق وسطی کی بگڑتی صورتحال پر ایرانی قیادت کا موقف پہنچایا۔روسی صدارتی ترجمان کے مطابق روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں خامنہ ای کے سینئر مشیر نے ایرانی جوہری پروگرام پر بھی بات کی۔کریملن کے مطابق پیوٹن نے خطے میں استحکام اور ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ لاریجانی نے مشرق وسطی میں بگڑتی ہوئی صورت حال اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تازہ ترین جائزے پیوٹن کو پیش کیے۔ اس موقع پر پیوٹن نے خطے کے استحکام اور ایران کے جوہری اقدامات کے سیاسی حل سے متعلق روس کے موقف کو دہرایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی