i بین اقوامی

پیوٹن صدارتی انتخابات کے بعد ہی ترکیہ کا دورہ کریں گے، ترجمان روسی صدارتی محلتازترین

February 27, 2024

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ روس میں 15تا17مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات تک صدر ولادیمیر پیوٹن ترکیہ کا دورہ نہیں کریں گے،تاہم ان کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں ،دارالحکومت ماسکو میں اپنے بیان میں پیسکوف نے نشاندہی کی کہ پیوٹن اور صدر رجب طیب ایردوان دونوں ہی کا شیڈول بڑا مصروف ہے،پیسکوف نے کہا کہ یہ دورہ انتخابات (15-17مارچ)تک نہیں ہو گا کیونکہ انتخابات تک پیوٹن کا شیڈول بڑا مصروف ہے اور صدر ایردوان بھی بہت مصروف ہیں،تاہم اعلی سطحی رابطوں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یہ رابطے دونوں رہنمائوں کے شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی