i بین اقوامی

پیرو میں جاری سیاسی مظاہروں کے دوران 42 افراد ہلاکتازترین

January 14, 2023

پیرو میں سابق صدر پیڈرو کاستیلو کے حامیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ملک گیر جھڑپوں کے دوران کل 41 شہری اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو چکا ہے۔اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ احتجاجی لہر کے باعث خصوصا جنوبی علاقے میں 531 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 355 عام شہری اور 176 قومی پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ 329 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جنوبی امریکہ کے ملک میں سیاسی بے چینی7 دسمبر کو بائیں بازو کے صدر کے مواخذے و گرفتاری اور پیڈرو کاستیلو کی جگہ نائب صدر ڈینا بولوارٹے کی حلف برداری کے بعد شروع ہوئی ہے۔کاستیلو کے حامیوں نے بولوارٹے سے استعفیٰ دینے اور کاستیلو کی رہائی کے ساتھ ساتھ قبل از وقت صدارتی اور کانگریسی انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔نئے صدر نے تشدد کو روکنے کیلئے 14 دسمبر کو ملک بھر میں 30 دن کیلئے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی