i بین اقوامی

پہلگا م حملے کی آڑ میں بھارتی فوج کی اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے، عمرعبداللہتازترین

April 28, 2025

وزیر اعلی مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشتگردی پرکشمیری قیادت کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے،بھارتی فوج کی اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے۔ بھارتی فوج نے اسرائیل کی روش پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے مکانات گرانا شروع کردئیے ہیں۔ وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہی ہیں اور اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی فرد واحدکے فعل کی سزا اس کے پور ے خاندان کو نہیں دی جاسکتی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی