i بین اقوامی

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی کا مذہب کے نام پرسیاسی کھیل بے نقابتازترین

August 07, 2025

پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بی جے پی کا مذہب کے نام پرسیاسی کھیل بے نقاب ہوگیا۔بھارت میں مودی راج میں مذہب، فوج اور سیاست کا خطرناک طریقے سے انسانیت کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے اور فوجی جارحیت کو سندور جیسے مذہبی استعاروں سے جوڑنا بی جے پی کا سیاسی ہتھکنڈا بن چکا ہے۔شیو سینا کے ایم پی سنجے راوت نے بی جے پی کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام جیسے واقعات پر بھی بی جے پی نے مذہب کے نام پر سیاست کی۔ فوجی آپریشن بھی مذہب کے نام پر ہو رہے ہیں ، فوج کو مذہب کے ساتھ مت جوڑو۔سنجے راوت نے کہا کہ آپریشن سندور کو سندور کے نام سے جوڑنا مذہب کے ساتھ ساتھ سندور کی بھی توہین ہے۔ پہلگام کے بعد بی جے پی نے جان بوجھ کر پورے ملک کو فرقہ وارانہ آگ میں جھونکنے کی کوشش کی ۔مودی سرکار ہر قومی سانحے کو ہندو ووٹ بینک کے لیے ایک موقع سمجھتی ہے۔ فالس فلیگ آپریشن کو سندور سے منسوب کر کے فوجی جارحیت کے لیے مذہب کا استحصال کیا گیا۔ بی جے پی کی سیاست مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے اور ووٹ سمیٹنے کے گرد گھوم رہی ہے۔بھارت میں فوجی ادارے جیسے قومی اثاثوں کو بھی مودی سرکار نے اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا لیا ہے ۔ ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کے لیے بی جے پی اب فوجی جارحیت کو بھی من گھڑت بیانیے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی