i بین اقوامی

پہلگام حملہ، سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھر میں گھسے کیسے؟ انٹیلی جنس ناکامی پر یو پی کے سابق وزیر اعلی کا سوالتازترین

April 28, 2025

سماج وادی پارٹی کے رہنما اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے پہلگام واقعے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھادیا جبکہ بھارتی وزیر کرن رجیجو نے بھی پہلگام واقعہ میں غلطی کا اعتراف کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنوئو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے اکھیلیش یادو نے پہلگام واقعے میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ دہشتگرد ہمارے گھر میں گھسے کیسے؟ اکھلیش یادو نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے میں ہلاک افراد کے خاندانوں کو حکومت فی کس 10 کروڑ روپے ہرجانہ اور سرکاری نوکریاں دے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے پہلگام واقعے میں غلطی کا اعتراف کر لیا۔وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے بتایا گیا واقعہ کیسے ہوا اور غلطی کہاں ہوئی، بھارتی وزیر کرن رجیجو نے اپنے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ ہی غائب کردیا اور بیان کو ایڈٹ کرکے جاری کیا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا بھارت الزام ثابت نہیں کر سکا۔واضح رہے کہ بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، بھارتی سابق رکن پارلیمنٹ سمرن جیت سنگھ مان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی