مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے بھی پہلگام واقعہ کا ذمہ دار مودی کو قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ نریندر مودی کی غفلت اور لاپرواہی پہلگام واقعے میں کارفرماہے، پہلگام حملے پر مودی سے جواب دہی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کررہی ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے رہنما فاروق عبداللہ نے بھارت میں دہائیوں سے مقیم پاکستانیوں کی بے دخلی کو غیر انسانی قرار دے دیا۔فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی 50 برسوں سے مقیم ہیں ، انہیں ڈی پورٹ کرنا غیر انسانی اور نفرت کا باعث ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی