پولینڈ جرمن ساختہ لیپرڈ 2ٹینک یوکرین بھیجنے گا، برلن نے حمایت کر دی،پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ان ممالک کا اتحاد بنا رہا ہے جو یوکرین کو جرمن ساختہ لیپرڈ 2ٹینک جرمنی کی باضابطہ اجازت کے بغیر فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی کیلئے پولینڈ جرمنی سے اجازت طلب کرے گا لیکن برلن کی منظوری کا مطالبہ ثانوی اہمیت کا حامل ہے،موراویکی نے کہا کہ ہم جرمن حکومت پر ٹینکوں کی فراہمی کے لیے مسلسل دبائو ڈال رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ پولینڈ کیف کو 14لیپرڈ 2ٹینک فراہم کرنے کے لیے تیار ہے،دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر پولینڈ اپنے لیپرڈ 2ٹینکوں کو یوکرین بھیجنے کی اجازت طلب کرے گا تو ہم اس پر اعتراض نہیں کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی