چودہویں پوپ لیو کو پولینڈ کے بریڈر کی جانب سے 12 سالہ سفید خالص نسل کے عربی گھوڑے پروٹون کا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تحفہ اندژیج میخالِسکی نے پیش کیا، جس نے عام سامعین سے ملاقات سے قبل نئے امریکی پوپ کے چہرے پر خوشی کی مسکراہٹ بکھیر دی، اندژیج شمال مغربی پولینڈ میں واقع میخالِسکی اسٹڈ فارم کے بانی ہیں۔میخالِسکی نے ویٹی کن نیوز کو بتایا کہ پوپ بہت خوش تھے، ہم نے گھوڑے کو ساتھ مل کر تھاما، وہ بہت خوش ہوئے، اور ہم بھی بے حد مسرور تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ تحفہ اس تصویر سے متاثر ہو کر دیا گیا ہے، جس میں پہلے رابرٹ پریووست کے نام سے جانے والے پوپ پیرو میں تبلیغی سرگرمیوں کے دوران گھوڑے پر سوار دکھائی دئیے تھے۔میخالِسکی کا ارادہ ہے کہ یہ گھوڑا نیلام کیا جائے گا، اور اس کی آمدنی غریبوں کی مدد کیلئے استعمال کی جائے گی۔پروٹون کا رنگ ہلکا خاکستری سفید ہے اور جسم پر گہرے دھبے ہیں، یہ دو اعلی نسل کے گھوڑوں کی اولاد ہے۔پروٹون، قطر کے بریڈنگ پروگرام سے تعلق رکھنے والے امریکی نژاد گھوڑے کاہل اور پرادیرا سے پیدا ہوا، پرادیرا کے والد کو اردن کی شہزادی علیہ الحسین نے پالا تھا۔پوپس کو اکثر لوگوں یا سرکاری شخصیات کی جانب سے تحائف موصول ہوتے ہیں، جنہیں عموما خیراتی مقاصد کے لیے نیلام کر دیا جاتا ہے۔اپنی 12 سالہ پوپ کی مدت کے دوران، پوپ فرانسس کو خاص طور پر 2 گدھے اور ویٹی کن کے رنگوں میں رنگی ہوئی ایک لیمبورگینی تحفے میں ملی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی