i بین اقوامی

پوپ فرانسس کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیلتازترین

April 04, 2024

کیتھولکس کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔پوپ نے کہا کہ انصاف کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ مشرق وسطی سے افسوسناک خبریں آتی رہتی ہیں۔ میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں ۔ مجھے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کرنے والے رضاکاروں کے قتل پر بھی گہرا افسوس ہے۔ انہوں نے فوری طور پر یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔پوپ فرانسس نے خطے میں تنازعات کے پھیلنے کے خطرے کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ آئیے کسی بھی ایسے رویے سے گریز کریں جس سے خطے میں تنازعہ مزید گہرا ہو۔ آئیے کام کریں اور دنیا کے کئی حصوں میں موت اور مصائب کا باعث بننے والی جنگوں کے جلد از جلد ختم کرنے کی دعا کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی