غزہ میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں ، رفح میں مسلسل اسرائیلی بمباری سے جڑواں بچوں سمیت 25فلسطینی شہید ہو گئے۔قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خاتون کے ہاں چار ماہ قبل جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم رفع میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دونوں بچے بھی شہید ہوگئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران رفع میں نور شمس پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں، فائرنگ اور بمباری ہوئی جبکہ اسرائیلی فوج کی امداد کے منتظر فلسطینیوں پرایک بار پھر فائرنگ کردی، 24گھنٹوں کے دوران اب تک 92فلسطینی شہید ہوئے ۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق غذائی قلت کے باعث کمال عدوان ہسپتال میں 15بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں اور مزید اموات کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ غزہ میں غذا کا شدید بحران ہے اور غزہ کی 23لاکھ کی آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی