امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے رفح پرحملہ کرنے کے حوالے سے اسرائیل کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل حماس جنگجوں کا تعاقب کرتے ہوئے رفح پر حملہ کرے گا تو اس کے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں،ہم متعدد مرتبہ واضح کرچکے ہیں کہ رفح میں کوئی بھی بڑا فوجی آپریشن ایک بہت بڑی غلطی ہو گی، میں نے نقشوں کا مطالعہ کیا ہے۔ ان لوگوں کے پاس منتقل ہونے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔کملا ہیرس نے مزید کہا کہ ہم بہت واضح ہیں کہ بہت بڑی تعداد میں بے گناہ فلسطینی مارے گئے ہیں۔ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل، اس کی عوام اور فلسطینی برابر کی سلامتی اور وقار کے حقدار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر نیتن یاہو اپنی متوقع کارروائی کو آگے بڑھاتے ہیں تو ہم اس معاملے کو مرحلہ وار نمٹائیں گے، لیکن ہم اپنے نقطہ نظر میں اس حوالے سے بالکل واضح ہیں کہ آیا ایسا ہونا چاہیے یا نہیں،کملا ہیرس نے کہا کہ میں سینیٹر شومر کی طرف سے بات نہیں کروں گی لیکن ہم بالکل واضح ہیں کہ یہ فیصلہ اسرائیلی عوام پر منحصر ہے کہ انتخابات کب ہوں گے اور وہ کس کو منتخب کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی