i بین اقوامی

رفح پر حملہ کیا تو اسرائیل کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی، امریکاتازترین

March 26, 2024

امریکا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفاہ پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی رفح پر چڑھائی بڑی غلطی ہو سکتی ہے، رفح پر حملے سے اسرائیل کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی، غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کے وفد کے دورہ کی منسوخی پر ہمیں حیرانی ہوئی ہے، بدقسمتی سے اسرائیل امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شریک نہیں ہو رہا۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی سطح پر تنہا ہونے کی وجہ سے اپنی حمایت کھو رہا ہے، اسرائیل کو فلسطین کیخلاف جلد جنگ ختم کرنا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی