فرانس کے صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے'رفح سے شہریوں کا جبری کیا گیا انخلا ایک جنگی جرم کے طور پر دیکھا جائے گا۔' فرانس کے صدر نے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے خلاف ایک بار پھر اپنے مقف کا اظہار کر رہے تھے۔رفح اس وقت غزہ کی اکثریتی آبادی کے لیے پناہ گاہ بن چکا ہے۔ جہاں کم ازکم 15لاکھ لوگ غزہ جنگ کی وجہ سے پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔انہوںنے نیتن یاہو کو رفح جنگ کے بارے میں اپنے موقف سے ٹیلیفون کال پر آگاہ کیا۔اس موقع پر فرانسیسی صدر نے اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے 800ہیکٹر زمین پر قبضے کی بھی مذمت کی۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر نے نیتن یاہو کو بتایا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی جنگ بندی کے سلسلے میں ایک قرارداد پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کے لیے تمام راہداریوں کو کھول دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی