i بین اقوامی

ریڈ کراس نے اسرائیلی جنگی قیدیوں کوادویات فراہمی کی درخواست کی تھی،حماستازترین

January 18, 2024

حماس کے مرکزی رہنما اور مذاکرات کار موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ریڈ کراس نے حماس کے پاس اسرائیلی جنگی قیدیوں کو ادویات کی فراہمی کی درخواست کی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق موسی ابومرزوق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے لیے 140 قسم کی ادویات دی گئیں،انہوں نے کہا کہ ادویات کی فراہمی کیلئے ہم نے متعدد شرائط رکھیں، اسرائیلی قیدیوں کیلئے دوائی کے ہر ڈبے کے بدلے ہمارے لوگوں کیلئے دوائیوں کے ایک ہزار ڈبے دینے ہوں گے،موسی ابومرزوق  نے کہا کہ جس ملک پر ہم بھروسہ کرتے ہیں صرف اس کے ذریعے دوا فراہم کرنا ہوگی،واضح رہے کہ قطر اور فرانس کی ثالثی میں ہونے والے ایک معاہدے کے بعد بدھ کے روز غزہ میں اسرائیلی یرغمالوں اور فلسطینی شہریوں کے لیے امداد کو مصر پہنچا دیا گیا تاکہ اسے سرحد پار منتقل کر دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی