اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریڈ لائن کراس ہونے پر شام میں فوجی کارروائی جاری رکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ گولان پہاڑیوں سے دروز پہاڑوں تک کے علاقے کو فوجی سرگرمیوں سے پاک رکھنا اور دروز برادری کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے، جب بھی یہ کراس ہوگی ہم فوجی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت نے ان دونوں اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔واضح رہے کہ بدھ کو اسرائیلی فوج نے شامی دارالحکومت پر شدید فضائی حملوں میں شامی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی