i بین اقوامی

رمضان المبارک میں فلسطینیوں کو مسجد اقصی سے روکا توحالات بے قابو ہو جائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاعتازترین

March 06, 2024

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے وار کیبنٹ کو ماہ رمضان کے دوران فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کے خلاف خبردار کیا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ یروشلم میں کشیدگی میں اضافہ مغربی کنارے کی صورتحال کو بھڑکا دے گا جس سے جنگ کے اہداف کو نقصان پہنچے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں غزہ اور شمال لبنان کی سرحد سے افواج کا انخلا ہو سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی خصوصی ایلچی کو بتایا کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے سیاسی کوششوں کے لیے پرعزم ہیں، لیکن حزب اللہ کی جارحیت ہمیں لبنان میں اس کی فوجی کارروائی کے حوالے سے فیصلے جنگ کے قریب لے آئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی