اردن کے شاہ عبداللہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں رمضان میں بھی جنگ بندی نہ کی توجنگ کا دائرہ علاقے کی سطح پر پھیل جائے گا۔عالمیمیڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ کا کہنا تھا اگر اسرائیل نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران بھی غزہ میں جنگ جاری رکھی اور فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھا گیا تو یہ جنگ علاقے بھر میں پھیل جانے کا خطرہ ہو گا۔'
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی