i بین اقوامی

رمضان سے پہلے جنگ بندی نہ ہوئی توصورتحال خطرناک ہوجائیگی، بائیڈنتازترین

March 06, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ رمضان سے پہلے جنگ بندی نہ ہوئی تو صورتحال بہت خطرناک ہو جائے گی، یہ یروشلم اور اسرائیل کے لیے بہت بہت خطر ناک ہو سکتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق کیمپ ڈیوڈ میں کچھ دن قیام کے بعد واپس وائٹ ہائوس جانے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بائیڈن کا اس بارے میں کہنا تھا کہ اس بات کا انحصار اب حماس پر ہے کہ وہ چھ ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی تجاویز کو قبول کرتی ہے یا نہیں۔انہوں نے اس موقع پر غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے انسانی بنیادوں پر امدادی کی ترسیل کی راہ میں پیدا کردہ رکاوٹوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے کوئی عذر یا بہانہ نہیں ہو سکتا ہے کہ لوگوں تک فلسطینی علاقے میں امدادی سامان نہ پہنچنے دیا جائے۔امریکی صدر نے مزید کہا رمضان سے پہلے جنگ بندی ضروری ہے اگر اس میں ہم کامیاب نہ ہوئے تو یہ یروشلم اور اسرائیل کے لیے بہت بہت خطر ناک ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی