ٹرمپ آرگنائزیشن نے اپنی نئی ٹیلی کمیونیکیشن سروس ٹرمپ موبائل کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ غیرملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق یہ سروس جدید سہولیات سے آراستہ ہو گی اور اس کے تمام کال سینٹرز امریکا میں واقع ہوں گے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ موبائل صارفین کو لامحدود ٹیکسٹنگ، آن لائن طبی مشورے اور سفرکے دوران ہنگامی امداد جیسی سہولیات فراہم کرے گا۔یہ سروس صارفین کو ایک محفوظ، مثر اور امریکی ساختہ مواصلاتی پلیٹ فارم مہیا کرنے کے عزم کے ساتھ متعارف کروائی جا رہی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اور سیاست کے امتزاج کی ایک نئی مثال ہو سکتی ہیجو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی