i بین اقوامی

ٹرمپ آرگنائزیشن کو ٹیکس فراڈ پر16لاکھ ڈالر جرمانہتازترین

January 14, 2023

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرمپ آرگنائزیشن کو ٹیکس فراڈ اور دیگر جرائم پر16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ٹرمپ آرگنائزیشن کے دوذیلی اداروں کو نیویارک کے قوانین کے تحت زیادہ سے زیادہ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ٹرمپ آرگنائزیشن نے تمام غلط اقدامات سے انکار کیا ہے اور مبینہ طور پر اس فیصلے کے خلاف اپیل کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ٹرمپ پر خود اس مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق چیف فنانشل آفیسر ایلن ویسلبرگ کو ٹیکس فراڈ اسکیم میں کردار ادا کرنے پرپانچ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی