امریکا کا ویزا لینے کے خواہش مند افراد کیلئے ایک نیا فیصلہ سامنے آگیا ۔امریکی حکام نے ویزا کے حصول کیلئے ایک پائلٹ پروگرام متعارف کروایا ہے۔امریکی خبر رساںادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ویزا چاہیے تو 15 ہزار ڈالرز ضمانت جمع کروانا پڑے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ملکوں کے لوگ امریکا آکر واپس نہیں جاتے، اب ان ملکوں سے آنے والوں کو 15 ہزار ڈالرز کا بانڈ بھرنا پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق وقت پر واپس جانے والوں کو پیسے واپس مل جائیں گے جب کہ 20 اگست سے شروع ہونے والا پائلٹ پروگرام تقریبا ایک سال تک جاری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی