i بین اقوامی

ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کا عشائیہتازترین

September 18, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی جانب سے ونزرکاسل میں عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر بادشاہ چارلس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ دنیا کے پیچیدہ تنازعات کے حل میں ٹرمپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں، امن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا عزم قابلِ قدر ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے قابل فخر ہیں، برطانیہ کا دورہ میری زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے، برطانیہ نے دنیا کو میگناکارٹا کی صورت میں ماڈرن پارلیمنٹ کا تصور دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایک سال پہلے تک بہت پیچھے تھا مگر اب ایسا نہیں۔قبل ازیں امریکی صدر کے شاہی محل ونزر کاسل پہنچنے پر شاہی خاندان نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا استقبال کیا۔ٹرمپ نے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، فوجی تقریب میں طیاروں کا رنگا رنگ فلائی پاسٹ اور رائل فورس کی شاندار پریڈ دیکھی۔صدر بننے کے بعد ٹرمپ کا یہ برطانیہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے جس میں امریکا اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدے متوقع ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی