i بین اقوامی

ٹرمپ کے دعوے کی تردید، ڈبلیو ایچ او اور یو رپی یونین نے دوران حمل پیراسیٹامول کا استعمال محفوظ قرار دیدیاتازترین

September 24, 2025

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )اور یورپی یونین نے حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال کو محفوظ قرار دیا اور اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وارننگ کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے اس عام دردکش دوا کو آٹزم سے جوڑا تھا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس تعلق کے شواہد غیر مستقل ہیں اور نتیجہ اخذ کرنے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ٹرمپ نے آٹزم کو بچپن میں ویکسین کے استعمال اور حاملہ خواتین کے ٹائلینول (پیراسیٹامول ) کھانے سے منسلک کیا تھا۔ '٤ یورپی میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے)نے کہا ٢٫ کہ کوئی نیا ثبوت موجود نہیں جس کی بنیاد پر یورپی خطے میں حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال سے متعلق موجودہ سفارشات میں تبدیلی کی ضرورت ہو۔

ای ایم اے کے مطابق دستیاب شواہد نے حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان کوئی تعلق نہیں پایا، پیراسیٹامول حمل کے دوران ضرورت پڑنے پر کم سے کم موئر خوراک اور کم از کم مدت کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے، برطانیہ کے صحت کے نگران ادارے نے بھی پہلے کہا تھا کہ اس کا استعمال محفوظ ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ترجمان طارق یاشاریوچ نے جنیوا میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ شواہد اب بھی غیر مستقل ہیں، جب ان سے حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے ممکنہ تعلق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بعض غیر معینہ مطالعات کا حوالہ دیا جنہوں نے ممکنہ تعلق ظاہر کیا، لیکن بعد کی تحقیق نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ نتائج کو بار بار ثابت نہ کر پانے کی وجہ سے کسی سطحی نتیجے پر پہنچنے میں خاصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی