i بین اقوامی

ٹرمپ کے کشمیر تنازع پر ثالثی پر خاموشی ، اپوزیشن جماعتوں کی مودی پر شدید تنقیدتازترین

May 14, 2025

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر تنازع پر ثالثی کے دعووں پر خاموشی رکھنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی صدر نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، اور تجارت کی طاقت سے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لایا۔بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت نے تیسری پارٹی کی ثالثی کو قبول کرلیا؟۔کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ مودی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے "کیا ہم نے کسی 'نیوٹرل مقام' پر مذاکرات کی منظوری دے دی؟"رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا"اگر ثالثی قبول نہیں کی گئی تو وزیر اعظم اس دعوے کی کھل کر تردید کیوں نہیں کر رہے؟"کمیونسٹ پارٹی نے خصوصی پارلیمانی اجلاس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا اعلان بھارتی موقف کو کمزور کرتا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی نے کہا: "ہم نے ہمیشہ شملہ معاہدے کے تحت تیسری پارٹی کی مداخلت کی مخالفت کی ہے، اب کیوں خاموشی ہے؟"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی