i بین اقوامی

ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف، گودی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکارتازترین

August 05, 2025

امریکی صدر کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کا عندیہ دئیے جانے کے بعد گودی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت کے خلاف سخت معاشی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا نے شدید ردعمل دیا۔رپورٹ کے مطابق امریکہ بھارت تجارتی تعلقات میں دراڑ، گودی میڈیا نے امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لیا، بھارتی میڈیا نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر نمایاں طور پر زیادہ ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ امریکی صدر پر سخت تنقید وہ بے شرمی سے خود پسندی میں ڈوبا ہوا ہے، ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کی بے شمار وجوہات ہیں۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نفسیاتی تجزیہ کرنا آج دنیا بھر میں ایک ابھرتا ہوا کاروبار بن چکا ہے۔ٹرمپ کے بیان نے مودی میڈیا کی خود ساختہ شان کو خاک میں ملا دیا، بھارت پر اضافی ٹیرف کے اعلان نے مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں کا پول کھول دیا۔دنیا کی تیسری بڑی نام نہاد معیشت بننے کا دعوے دار بھارت امریکی ٹیرف وار برداشت نہ کر سکا، مودی کی سفارتی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے والا گودی میڈیا آج بھارت کی عالمی رسوائی کا سبب بن گیا۔ گودی میڈیا نے ٹرمپ کو ذہنی مریض، خود پسند اور نااہل قرار دینا شروع کر دیا، امریکی صدر نے مودی سرکار کی جھوٹی معاشی برتری کا پردہ چاک کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی