i بین اقوامی

ٹرمپ کا دورہ ملائیشیا، کوالالمپور میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی،عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہتازترین

October 27, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ملائیشیا کے دوران کوالالمپور میں امریکہ کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سامراج کے خلاف احتجاج اور فلسطین کی آزادی کے مطالبات زور پکڑنے لگے، ٹرمپ کے دورہ ملائیشیا کے دوران کوالالمپور میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے امریکی خارجہ پالیسی کیخلاف اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے، شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی سامراج بند کرو کے نعرے درج تھے۔عوام نے اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے ریلی میں غزہ کو آزاد کرو کے نعرے بلند کیے، فلسطینی حامی مظاہرین نے صدر ٹرمپ کے دورے کی سخت مخالفت کی، کوالالمپور میں احتجاجی مظاہرہ امن و محبت کے پیغام کے ساتھ جاری رہا۔مظاہرین نے فلسطین کے حق خودارادیت اور انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی، فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی