i بین اقوامی

ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ سینیٹ میں شمولیت کی دوڑ سے باہر ہوگئیںتازترین

December 28, 2024

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ نے سینیٹ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔لارا ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال جنوری میں ایک بڑا اعلان کریں گی جس کی فی الحال وہ تفصیل نہیں بتائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لارا ٹرمپ نے رواں ماہ ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) کی شریک چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کی وجہ سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ مارکو روبیو کی سینیٹ میں جگہ لے سکتی ہیں جو فلوریڈا سے ریپبلکن سینیٹر تھے۔مارکو روبیو کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا وزیرِ خارجہ(سیکرٹری آف سٹیٹ) نامزد کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لارا ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنا نام ممکنہ طور پر سینیٹ میں شمولیت سے ہٹا لیا ہے کیونکہ بہت سے زبردست لوگوں نے ان کی آگے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی