i بین اقوامی

ٹرمپ کی ٹیرف مذاکرات کرنے والے ممالک کی تضحیک، ناقدین کی نقل بھی اتار لیتازترین

April 10, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سیاسی تقریب میں ٹیرف پر مذاکرات کرنے والے ممالک کے بارے میں تضحیک آمیز اور طنزیہ انداز اختیار کیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔نیشنل ری پبلکن کانگریشنل کمیٹی کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مختلف ممالک مسلسل فون کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں: "مہربانی کریں، ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں، بس ڈیل کر لیں"۔ٹرمپ نے اپنے انداز میں ان ممالک کی نقل اتار کر مذاق اڑایا، اور خود کو دنیا کا سب سے بہترین ڈیل کرنے والا انسان قرار دیا۔امریکی صدر نے اس موقع پر اپنے ناقدین کی بھی نقلیں اتاریں اور کہا کہ ان سے بہتر کوئی صدر نہیں آیا، جبکہ ان سے پہلے والے صدور کو " نااہل اور بیوقوف" قرار دیا۔ٹرمپ کا یہ غیر سفارتی انداز عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنا ہے، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جو امریکا کے ساتھ ٹیرف یا تجارتی معاہدوں کے خواہاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی