i بین اقوامی

ٹرمپ نے بہادرانہ کام کیا ، ٹیرف کے معاملے پر بورس جانسن کی نام لیے بغیر بھارت پر تنقیدتازترین

August 07, 2025

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے امریکا کی جانب سے ٹیرف لگانے کے معاملے پر نام لیے بغیر بھارت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے بہادرانہ اور منطقی کام کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔ سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے امریکا کی جانب سے مزید ٹیرف لگانے کے بعد نام لیے بغیر بھارت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے بہادرانہ اور منطقی کام کیا ،آخرکار ان ممالک کو سزا دی جو روسی تیل وگیس خرید کر پیوٹن کی شیطانی جنگی مشین کو فنڈز فراہم کرتے ہیں۔بورس جانسن نے سوال کیا کہ برطانیہ اور باقی یورپ کی ایسا کرنے کی ہمت کب ہوگی؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی