i بین اقوامی

ٹرمپ نے جی 7 رہنمائوں سے ایران اسرائیل سیز فائر کیلئے بات کی ہے، فرانسیسی صدرتازترین

June 17, 2025

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہیکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی7 رہنمائوں کو ایران اسرائیل سیز فائر کیلئے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا ہے۔ایک بیان میں میکرون نے ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون رہنمائوں کوبتایا کہ ایران اسرائیل سیزفائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیز فائر طے پاگئی تویورپی شراکت دار ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ امریکیوں نے ایرانیوں سے ملاقات کی پیشکش کی ہے، اب دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی