امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی پہلی براہِ راست ملاقات پرسابق امریکی مشیرِقومی سلامتی جان بولٹن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ہارے نہیں لیکن پیوٹن واضح طورپرجیت گئے، روسی صدرکا رویہ خود اعتماد سے بھرپورتھا انہوں نے سفارتی برتری حاصل کی۔سی این این کے مطابق پیوٹن نے روس کے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا جبکہ امریکی صدرنے باربار اچھی گفتگو کا ذکرکیا لیکن کسی ٹھوس نتیجے یا معاہدے پرروشنی نہیں ڈالی۔ملاقات سے پہلے دونوں صدورکے درمیان کئی بارمسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، روسی خصوصی ایلچی کے مطابق بات چیت غیرمعمولی طورپراچھی رہی لیکن کسی بڑی پیش رفت کا فی الحال کوئی اشارہ نہیں ملا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی