i بین اقوامی

ٹرمپ نسل پرست، جنس پرست، خواتین اور مسلمان مخالف ہیں،یوں محسوس ہوتا ہے کہ میں ٹرمپ کے دماغ میں بغیر کرائے کے موجود ہوں،صادق خانتازترین

September 25, 2025

لندن کے میئر سر صادق خان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست، جنس پرست، خواتین اور مسلمان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوں یسا محسوس ہوتا ہے میں بغیر کرائے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دماغ میں موجود ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے مئیرلندن صادق خان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات ان کی انتہاپسند سوچ کو ظاہر کرتے ہیں اورلگتا ہے میں ٹرمپ کے دماغ میں بغیر کرائے کے رہ رہا ہوں۔میئرِ لندن نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل اسلام مخالف، خواتین مخالف اور نسل پرستانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں جو دراصل ان کی شخصیت کا اصل عکس ہے۔انھوں نے ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لندن دنیا کے سب سے محفوظ اور متحرک شہروں میں سے ایک ہے، جہاں امریکیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے اور مسلسل ہجرت کرکے آ رہی ہے۔

برطانوی لیبر جماعت کے رہنمائوں نے بھی صادق خان کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ لندن میں شرعی قوانین کے نفاذ کا ٹرمپ کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔پارلیمانی رکن روپا حق نے صدر ٹرمپ کے الزامات کو "کھلا جھوٹ" قرار دیا، جبکہ ایم پی روزینہ خان نے امریکی سفیر کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز سر صادق خان کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور صادق خان کو خطرناک میئر قرار دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ صادق خان لندن میں شرعی قوانین کا نفاذ چاہتے ہیں۔میئر لندن سر صادق خان کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ لندن دنیا کے عظیم شہروں میں سے ایک ہے جو امریکا کے بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ ہے، امریکیوں کی ریکارڈ تعداد لندن منتقل ہو رہی ہے جنہیں ہم یہاں خوش آمدید کہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی