روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ایک بار پھر بڑا حملہ کردیا، کئی عمارتیں تباہ اور 14 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ایک بار پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ کردیا، دھماکوں سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق روسی حملے میں کیف میں 14 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی