i بین اقوامی

روس کا یوکرین کی جیل پر فضائی حملہ، 16 افراد ہلاکتازترین

July 29, 2025

روس نے رات گئے یوکرین پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔یوکرینی میڈیا کے مطابق روس نے اپوریژیا یوکرین میں جیل پر 8 فضائی حملہ کیے جس دوران جیل کی عمارت پر FAB بم گرائے گئے۔ یوکرینی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ روسی حملے میں 16 افراد ہلاک اور 35 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق گزشتہ رات ہی یوکرین کے ڈنیپروپیٹروفسک ریجن میں روسی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی