i بین اقوامی

روس کا جنگی طیاروں اور ڈرونز سے یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہتازترین

April 03, 2024

روسی فضائیہ نے جنگی طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہ کر دیا۔یوکرینی کمپنی کے مطابق روسی حملے کے بعد اس کی 80فیصد پیداواری صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ٹی ای کے انرجی ہولڈنگ کمپنی کے 6میں سے 5تھرمل پاور پلانٹ تباہ کر دیے گئے ہیں۔یوکرینی انرجی کمپنی کے سربراہ نے جنگ شروع ہونے سیاب تک اسے توانائی نظام پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ دی نائپر ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹس اور ایک ڈیم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اوران کی بحالی میں برسوں کی محنت درکار ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی