روس کی خفیہ سروس نے وسطی ایشیائی ملک سے 3 مشتبہ دہشت گردوں کو پکڑ کر ملک میں دھماکے کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی خفیہ سروس ایف ایس بی نے ملزمان سے آئی ای ڈی، کیمیائی مواد اور تباہی پھیلانے والے مادے قبضے میں لے لیے، ملزمان نے بم میں استعمال کرنے کے لیے ایک کلو گرام کیلیں خریدی تھیں۔ روسی میڈیا نے دعوی کیا کہ تینوں افراد استاورپول علاقے کے پرہجوم حصے میں بم دھماکا کرنے کی تیاری کررہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی