i بین اقوامی

روس کبھی امریکی دبائو کے آگے نہیں جھکے گا،صدر پیوٹن کا دو ٹوک اعلانتازترین

October 24, 2025

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ روس کبھی بھی امریکی دبائو کے آگے نہیں جھکے گا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق روسی صدر نے امریکی اقدامات کو غیر دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ روس اور امریکا کے تعلقات کو مزید کمزور کردیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خود دار ملک دبا میں آ کر فیصلے نہیں کرتا تاہم ساتھ ہی صدر پیوٹن نے تسلیم کیا کہ نئی پابندیاں معیشت پر کچھ اثر ڈال سکتی ہیں۔یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز روس کی 2 بڑی آئل کمپنیوں روزنیفٹ اور لک آئل پر پابندیاں عائد کیں تاکہ کریملن کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ اس حوالے سے امریکی حکام نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے روس پر معاشی دبا بڑھے گا اور صدر پیوٹن مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی